Saturday, February 4, 2017

تاریخی و اسلامی معلومات

تاریخی و اسلامی معلومات

اسرائیل: حضرت  یعقوب علیہ السلام کا لقب تھا۔ یہود کو بنی اسرائیل کہا جاتا ہے  یعنی یعقوب علیہ السلام کی اولاد۔ کیونکہ حضرت یعقوب علیہ السلام کے بارہ بیٹے تھے  جن سے یہود کے بارہ قبیلے بنے اور ان میں بکثرت انبیاء اور رسل ہوئے۔

یہود: یہ لفظ یا تو محبت کے لفظ سے یا توبہ کے لفظ سے بنا ہے۔ گویا ان کا اصل نام توبہ کرنے یا  ایک دوسرے سے محبت رکھنے کی وجہ سے پڑا۔ تاہم حضرت موسی علیہ السلام کے ماننے والوں کو یہود کہا جاتاہے۔

نصاری: اس کا مادہ نصرت ہے۔ آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کی وجہ سے  ان کا یہ نام پڑا۔ ان کو انصار بھی کہا جاتا ہے۔ حضرت عیسی السلام کے پیروکاروں کو نصاری کہا جاتا ہے، جن کو عیسائی بھی کہتے ہیں۔

صابی: یہ وہ لوگ ہیں  جو یقینا ابتدا میں کسی دین حق کے پیروکار رہے ہونگے لیکن بعد میں یہ کسی دین کے پیروکار نہ رہے۔اسی لئے لامذہب لوگوں کو  صابی کہاجانے لگا۔

Change of Qibla Dirction took place during Asr Prayer. (Page 63)
During 'Ruku' this change in direction took place. (Page 64)