Saturday, March 26, 2016

ڈیڑھ ماہ کا حج سیزن

ڈیڑھ ماہ کا حج سیزن

ایک حج سیزن ڈیڑھ ماہ کا ہوتا ہے۔  2015 کا حج سیزن 1436 حج سیزن تھا۔ 2016 کا حج سیزن 1437 کا ہوگا۔ انشاءاللہ۔ وزارت حج پاکستان ہر سال حج پالیسی بناتی ہے۔ اس کو وزیر اعظم پاکستان منظور کرتے ہیں۔ اسی کے مطابق درخواستیں عوام سے لی جاتی ہیں اور اسی کے مطابق عوام کے لئے انتظامات کئے جاتے ہیں۔ 2016 کے حج کے لئے پالیسی کے نقاط اخباروں میں چھپ رہے ہیں۔ آج کی اخبار کی ایک خبر درج ذیل ہے۔



Thursday, March 17, 2016

6 دسمبر 2015 کی تصویر کا اعادہ

 چھ دسمبر  2015 کی تصویر کا اعادہ

پچھلے سال میں ایک تسبیح کو انکسکیپ میں بنانے کی کوشش کرتا رہا۔ مگر تسلی بخش نہ بن پائی۔ اس کو گمپ میں بنانے کی بھی کوشش کی مگر خاطر خؤاہ  کامیابی نہ ہو ئی۔ آج صبح دوبارہ اس کو بنانے کی کوشش کی اور ' میں کامیاب ہو گیا'۔

مکہ مدینہ جانے والے اپنے ساتھ کھجوریں، تسبیحیں اور پانی ضرور ساتھ لاتے ہیں۔ انگریزی لفظ ایک ایسے فانٹ میں لکھا ہے جو کہ کھجور کے تنے کا تاثر دیتا ہے۔ یوں تسبیح اور کھجور کا ساتھ تو ہوگیا۔ اگر تصویر کے پس منظر کو دیکھیں تو آدھا پس منظر نیلا اور باقی کا دوسرے رنگ کا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسا کہ سمندر۔



Friday, March 11, 2016

مدینے کی ایک مصروف چڑیا

مدینے کی ایک مصروف چڑیا

مسجد قبا کے قریب  بیری کا ایک درخت ہے۔ اس پر چڑیوں کے کئی گھونسلے ہیں۔ ان  میں سے ایک گھونسلے کی چڑیا اپنے گھونسلے میں مصروف تھی۔ وہ درخت کا پتہ چونچ میں لئے شائد گھونسلا بنا رہی تھی۔  اس چڑیا کی تصویروں کو جوڑ کر ایک فلم بنائی ہے۔ آپ بھی اس فلم کو دیکھ کر اللہ کی کاریگری کو داد دیں۔



If all the images are the same size and taken from the exact same position (with slight variations), it may be the way the animation is set up that's causing the jitters. Try using a slow Fade-in and Fade-out transition effect for each image?




Saturday, March 5, 2016

ابرج البیت ٹاورز

ابرج البیت

 یہ ایک کمپلیکس ہے جس میں کئی اونچی اونچی عمارتیں ہیں۔ اس لئے اس کو 'ابرج البیت ٹاورز'  کہتے ہیں۔ سعودیہ عرب میں یہ سب سے اونچی عمارت ہے اور دنیا کی چوتھی بلند ترین عمارت ہے۔ اس میں ایک بہت بڑا نماز کے لئے ہال بھی ہے  جس میں دس ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔  ہوٹل کا نام ؛مکہ رائل کلاک ٹاور ہوٹل ' ہے۔ یہ فائیو اسٹار ہوٹل ہے۔ اسکے علاوہ پانچ منزلہ شاپنگ مال ہے جس کوابرج البیت مال کہتے ہیں۔

جس جگہ ابرج البیت  ٹاورز موجود ہیں اس جگہ ایک تاریخی قلعہ موجود تھا۔ یہ قلعہ حرم کی حفاظت کے لئے ترک حکومت نے بنایا تھا۔ یہ قلعہ کدائی کی پہاڑی پر موجود تھا۔ مگر اب اس قلعہ کی ضرورت نہ تھی۔ لہذا سعودی حکومت نے اس کو گرا دیا اور پہاڑی کے اس حصے کو ہموار کر کے اس جگہ ابرج البیت ٹاورز کو بنا دیا۔

یہ عمارت حرم کے لئے وقف ہے۔
ابرج البیت ٹاورز کا خوبصورت منظر۔ حرم کے مینار بھی نظر آ رہے ہیں۔



Beautiful Night Scene of Abraj al Bait, Saudia Arabia
KALMATS keep changing below the Clock Face







Friday, March 4, 2016


Graphic Arts of Holy Names
کعبہ


اَلبَلَد
مَکہ
شیشہ کا تاثر۔

سورۃآل عمران میں نام ’’بکہ‘ !’’بے شک (اللہ کا) پہلا گھر جو لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا وہی ہے جو بکہ میں ہے، وہ تمام دنیا کے لیے برکت و ہدایت والا ہے۔‘‘ آیت96


Ummul-Qura