ابرج البیت
یہ ایک کمپلیکس ہے جس میں کئی اونچی اونچی عمارتیں ہیں۔ اس لئے اس کو 'ابرج البیت ٹاورز' کہتے ہیں۔ سعودیہ عرب میں یہ سب سے اونچی عمارت ہے اور دنیا کی چوتھی بلند ترین عمارت ہے۔ اس میں ایک بہت بڑا نماز کے لئے ہال بھی ہے جس میں دس ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔ ہوٹل کا نام ؛مکہ رائل کلاک ٹاور ہوٹل ' ہے۔ یہ فائیو اسٹار ہوٹل ہے۔ اسکے علاوہ پانچ منزلہ شاپنگ مال ہے جس کوابرج البیت مال کہتے ہیں۔
جس جگہ ابرج البیت ٹاورز موجود ہیں اس جگہ ایک تاریخی قلعہ موجود تھا۔ یہ قلعہ حرم کی حفاظت کے لئے ترک حکومت نے بنایا تھا۔ یہ قلعہ کدائی کی پہاڑی پر موجود تھا۔ مگر اب اس قلعہ کی ضرورت نہ تھی۔ لہذا سعودی حکومت نے اس کو گرا دیا اور پہاڑی کے اس حصے کو ہموار کر کے اس جگہ ابرج البیت ٹاورز کو بنا دیا۔
یہ عمارت حرم کے لئے وقف ہے۔
|
ابرج البیت ٹاورز کا خوبصورت منظر۔ حرم کے مینار بھی نظر آ رہے ہیں۔
|
|
Beautiful Night Scene of Abraj al Bait, Saudia Arabia |
|
KALMATS keep changing below the Clock Face |
No comments:
Post a Comment