Friday, December 25, 2015

کمپیوٹر کی ایک ڈرائینگ

کمپیوٹر کی ایک ڈرائینگ

... create a sense of mood or interest depending on the combination of values present in a work of art. When value contrast is limited to a small range of tonal variations the result is one of understatement and calm. “High Key” is the term used for a light value scheme. All middle tone values are in a “Medium Key” range.
And “Low Key” refers to an allover dark toned value scheme. Sharp value contrast evokes strong emotions in the viewer suggesting drama or conflict. Extreme value contrast in a value scheme refers to a style of chiaroscuro (an effect of contrasted light and shadow created by light falling unevenly or from a particular direction on something) called “Tenebrism”.

گملوں کی بہت سی تصاویر دیکھنے کے لئے "پاٹ کرافٹ" مفت ڈاؤنلوڈ کریں۔

Download "POT CRAFT"

Watch a video about 'how to create a broken pot'.

Thursday, December 24, 2015

مسجد امام البخاری مدینہ منورہ

مسجد امام البخاری مدینہ منورہ

مسجد امام البخاری مدینہ منورہ
چھوٹی سی مسجد مگر آرکیٹیکٹ نے شائد اس کے مینار کی وجہ سے اس کے سامنے کے ہوٹل (فندق)  کا فریم نما حصہ ڈیزائین کیا۔ واللہ علم۔
مسجد جانے کےلئے نقشہ

Thursday, December 10, 2015

مسجد نبوی کا ترک دورکا حصہ

مسجد نبوی کا ترک دورکا حصہ







مسجدالحرام میں فانوس

شاہ عبداللہ والے حصے کے فانوس





مسجد الحرام کے ایک دوسرے حصے کا فانوس






 


Sunday, December 6, 2015

حرم مدینہ منورہ


حرم مدینہ منورہ

ایک حرم پاک مکہ معظمہ میں ہے اور دوسرا حرم مدینہ میں مسجد نبوی کی وجہ سے ہے۔

Beautiful Satellite Image of Masjid Nabawi

روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم

گنبد خضراء

روضہ رسول اور مسجد نبوی کا رات کا روشن منظر

روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور مسجد نبوی کا ایک منفرد مینار--مینار باب السلام


روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور مسجد نبوی کا ایک منفرد مینار--مینار باب السلام



مسجد نبوی کی تصاویر کے کینوس
مسجد نبوی کی مختلف تصاویر کے فریم


Garden  of Heaven (Riaz-ul-Janna)
Riaz-ul-jannah
Riaz-ul-jannah
Riaz-ul-jannah)
نہ صرف قالین بلکہ ریاض الجنۃ کے ستون بھی باقی کی مسجد سے جدا ہیں۔

مکہ سے خریدی ہوئی ایک تسبیح

کنگ سعود گیٹ۔ مسجد  نبوی کے سارے دروازے ایک ہی ڈیزائن اور ساخت کے ہیں۔  
مسٹ فین۔ نمازیوں کو گرم دھوپ میں ٹھنڈی ہوا دیتے ہیں۔
مسجد کے ہالوں میں آب زمزم کا انتظام

Saturday, December 5, 2015

علی مسجد مدینہ منورہ سعوی عرب

علی مسجد مدینہ منورہ سعوی عرب

مسجد نبوی کے قریب ترین مسجد کا نام علی مسجد ہے۔ یہ مسجد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مسجد اور مسجد الغمامہ سے بڑی ہے۔
مسجد علی کا سامنے کا منظر

مسجد علی کا پیچھے کا منظر چھ چھوٹے گنبد نمایاں ہیں

Friday, December 4, 2015

مسجد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ

مسجد حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
سامنے اور پیچھے سے مسجد کا منظر
Mosque's Night View





Masjid Abu Bakr was first built during the time Umar ibn Abdul Aziz was governor of Madinah (87-93 AH) while the current Ottoman construction is ascribed to Sultan Mahmoud the Second in 1254 AH. It is quaint square black basalt stone building with a 12 m high dome and a 15 m minaret beginning with a bulbous base with a simply decorated pillar fanning out to a small balustrade, topped by a cylindrical section capped with a green metal cone. The proximity to Masjid Nabawi can be seen.

مسجد بلال مدینہ منورہ

مسجد بلال مدینہ منورہ

یہ مسجد مسجد نبوی سے قریبا 500 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ مسجد قبا کے راستے میں آتی ہے۔ اگر اس چوک میں ویگن سے اتر جائیں تو مسجد نبوی واپس آرام سے آ سکتے ہیں۔ 
مسجد بلال مدینہ منورہ، سعودی عرب

Thursday, December 3, 2015

مسجد الغمامہ

مسجد الغمامہ

مسجد الغمامۃ کا رات اور دن کا منظر۔ یہ سادہ سے مسجد ، مسجد نبوی کے پڑوس میں واقع ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس مسجد میں بھی نمازیں پڑھا کرتے تھے، اس کے علاوہ کئی دلچسپ واقعات اس مسجد سے وابستہ ہیں۔




Wednesday, December 2, 2015

مسجد قباء

مسجد قباء

The Quba Mosque
 مسجد قبا میں مقرنص اور حدیث پاک
The Sacred Quba Mosque
اس مسجد کے غربی جانب ایک کنوان تھا جس کو بئیر اریس کہتے تھے، اس کو خاتم کنواں بھی کہتے ہیں۔ "خاتم" انگوٹھی یا مہر کو کہتے ہیں۔ اس کنوئیں میں حضرت عثمان رضی اللہ تعالیِ عنہ سے  "خاتم نبی" گر گئی تھی۔ یہ انگوٹھی  حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تھی جو وہ بطور مہر استعمال کرتے تھے۔ حضور صلی علیہ والہ وسلم کو "خاتم النبین" بھی اسی لئے کہتے ہیں کہ وہ نبوت کے سلسلہ پر مہر کی حیثیت رکھتے ہیں کہ ان کے بعد کوئی نبی یا پیغمبر نہیں آئے گا۔

عربی میں بیئر کا معنی کنواں ہے اور اس کنوئیں کا نام اریس اس لیے تھا کہ یہ اریس نامی یہودی کا تھا.  چودھویں صدی ہجری کے آخر میں سڑک کی تو سیع کیلئے دفن کر دیا گیا ۔ کہتے ہیں کہ مسجد کے قریب جو فوارے ہیں ، کنوان اس جگہ تھا۔ واللہ علم بالصواب۔.

Tuesday, December 1, 2015

مکہ اور مدینہ کے چند پرندے

مکہ اور مدینہ کے چند پرندے

مکہ اور مدینہ  میں پرندے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ پایا جانا والا پرندہ کبوتر ہے۔ لوگ ان کو وہں سے خرہد کر دانہ وغیرہ بھی ڈالتے ہیںاس طرح سے یہ ایک پالتو جانور کی حیٹیت سے رہتا ہے۔ دوسرا پرندہ ابابیل ہے۔ یہ صبح سویرے یا شام کے وقت اڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ یہ جنگلی پرندہ ہے مگر اس کے گھونسلے مسجد الحرام کی چھتیں وغیرہ ہیں۔

پرندوں کا پودوں سے گہرا تعلق ہے۔ پرندے درختوں پر گھونسلے وغیرہ بناتے ہیں۔ چونکہ مدینہ میں نباتات زیادہ ہیں لہذا ان کی اقسام مدینہ میں زیادہ ہیں۔ چڑیا تودینا بھر میں دکھائی دیتی ہے۔ لہذا مدینہ میں شائد کبوتروں کے بعد دوسرا پرندہ ہے جو کہ آپ کو اپنے ارد گرد دیکھنے کو ملتا ہے۔
Passer domesticus (Female) or Sparrow
واربلرز" پرندوں کا ایسا گروپ ہے کہ جس میں پرندے چھوٹے مگر ان کی آواز بہت میٹھی اور سریلی ہوتی ہے۔ اس لئے ان کو عربی میں "الطّائر المغرّد" کہتے ہیں۔
Sylvia melanocephala
نیچے والی تصویر شائد اوپر والے پرندے کی مادہ کی ہے۔

Sylvia melanocephala ّFemale
اگلا پرندہ بظاہر دیکھنے میںبہت چھوٹا اور بے ضرر سا لگتا ہے مگر یہ اپنی مڑی ہوئی چونچ سے دوسرے پرندوں ، چھوٹے میملز،اور کیڑے مکوڑوں کو شکار کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بہت پتھر دل پرندہ ہے۔ یہ نہ صرف ان کا شکار کرتا ہے بلکہ بعض اوقات ان کو کانٹوں وغیرہ میں پھنسا کر رکھتا ہے۔ اسکی مثال ایسی ہی ہے کہ جیسے قصاب گوشت کو لٹکانے کے لئے "ہکس" یعنی کنڈی (حلقہ در) استعمال کرتا ہے ویسی ہی یہ ایکیشیا کے کانٹوں کو استعمال میں لاتا ہے اس لئے اس کو "قصاب پرندۃ" بھی کہتے ہیں۔
Lanius nubicus or Masked Shrike. Third bird is in unknown.