مکہ اور مدینہ کے چند پرندے
مکہ اور مدینہ میں پرندے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ ان میں سے سب سے زیادہ پایا جانا والا پرندہ کبوتر ہے۔ لوگ ان کو وہں سے خرہد کر دانہ وغیرہ بھی ڈالتے ہیںاس طرح سے یہ ایک پالتو جانور کی حیٹیت سے رہتا ہے۔ دوسرا پرندہ ابابیل ہے۔ یہ صبح سویرے یا شام کے وقت اڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ یہ جنگلی پرندہ ہے مگر اس کے گھونسلے مسجد الحرام کی چھتیں وغیرہ ہیں۔
پرندوں کا پودوں سے گہرا تعلق ہے۔ پرندے درختوں پر گھونسلے وغیرہ بناتے ہیں۔ چونکہ مدینہ میں نباتات زیادہ ہیں لہذا ان کی اقسام مدینہ میں زیادہ ہیں۔ چڑیا تودینا بھر میں دکھائی دیتی ہے۔ لہذا مدینہ میں شائد کبوتروں کے بعد دوسرا پرندہ ہے جو کہ آپ کو اپنے ارد گرد دیکھنے کو ملتا ہے۔
|
Passer domesticus (Female) or Sparrow |
واربلرز" پرندوں کا ایسا گروپ ہے کہ جس میں پرندے چھوٹے مگر ان کی آواز بہت میٹھی اور سریلی ہوتی ہے۔ اس لئے ان کو عربی میں "الطّائر المغرّد" کہتے ہیں۔
|
Sylvia melanocephala |
نیچے والی تصویر شائد اوپر والے پرندے کی مادہ کی ہے۔
|
Sylvia melanocephala ّFemale |
اگلا پرندہ بظاہر دیکھنے میںبہت چھوٹا اور بے ضرر سا لگتا ہے مگر یہ اپنی مڑی ہوئی چونچ سے دوسرے پرندوں ، چھوٹے میملز،اور کیڑے مکوڑوں کو شکار کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بہت پتھر دل پرندہ ہے۔ یہ نہ صرف ان کا شکار کرتا ہے بلکہ بعض اوقات ان کو کانٹوں وغیرہ میں پھنسا کر رکھتا ہے۔ اسکی مثال ایسی ہی ہے کہ جیسے قصاب گوشت کو لٹکانے کے لئے "ہکس" یعنی کنڈی (حلقہ در) استعمال کرتا ہے ویسی ہی یہ ایکیشیا کے کانٹوں کو استعمال میں لاتا ہے اس لئے اس کو "قصاب پرندۃ" بھی کہتے ہیں۔
|
Lanius nubicus or Masked Shrike. Third bird is in unknown. |
No comments:
Post a Comment