Sunday, November 15, 2015

بیئر زمزم اور ماء زمزم

بیئر زمزم  اور ماء زمزم

مسجد حرام میں مشہورکنویں کا نام زمزم ہے جوبیت اللہ  کے قریب واقع ہے ،یہ وہی کنواں ہے جوابراھیم علیہ السلام کے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کی تشنگی ختم کرنے کے لیے اللہ تعالی نے جاری کیا تھا۔

بیئر زمزم 



ماء زمزم


زمزم  جی بھر کر پیا جائے کہ ایسا پانی دنیا بھر میں کہیں اور نہیں مل سکتا۔ اس کو پینے سے پہلے بسم اللہ پڑھنا ،  تین سانس لینا ،بیٹھ کرپینااور پی کرالحمدللہ کہنا وغیرہ کہنا چاہیۓ ۔ مگرابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما نے یہ ذکرکیا ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کوزمزم پلایا تونبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے ۔ یعنی زم زم کو بیٹھ کر اور کھڑے ہو کر دونوں طریقوں سے پی سکتےہیں۔

  http://haj.gov.sa/english/Hajj/ArbabAlTawaif/pages/zamazemah.aspx 

http://www.zamazemah.com​.

مکتب الزمازمۃ کا نشان۔۔۔میری بنای ڈراینگ

  زم زم آفس کی ویب

دعاء شـرب ماء زمزم

 إن الدعاء عند شرب ماء زمزم من مظان أوقات الإجابة ومن اجمع الأدعية عند شرب ماء زمزم ما دعا به ابن عباس رضي الله عنهما وما علمه لغيره وهو كما روى الفاكهـــى (( عن ابن أبى ملكية عن ابن عباس  رضي الله عنهما قال : إنه رأى رجلاً يشرب من ماء زمزم ؛ فقال : هل تدرى كيف تشرب من ماء زمزم ؟ فأنزع دلواً منها ، ثم استقبل القبلة ، وقل : بسم الله وتنفس ثلاثاً حتى تضلع ، وقل : اللهم أسألك علماً نافعاً، ورزقاً واسعاً وشفاءً من كل داءً   )) 0
وقال العلماء رحمهم الله [1]
من أراد أن يشرب من ماء زمزم فينبغي له أن يأخذ السقاء بيده اليمنى ويستقبل الكعبة الشريفة ويقول : " اللهم إنه بلغني عن نبيك r انه قال ماء زمزم لما شــرب له اللهم إني أشــربه ( لكذا - ويذكر ما يريد ) ثم يشرب ويتنفس ثلاثاً ويسمي الله في ابتداء كل مرة ويحمده عند فراغها "

[1] الجامع اللطيف 0

مکتب الزمازمۃ کے ذمے آنے والے حاجیوں کو مکہ آنے پر زم زم پانی کی فراہمی ہے۔ مکہ کی طرف سفر کے دوران  بھی حاجیوں کو زمزم کی 600+ ملی لیٹر کی بوتل پینے کے لۓ دی جاتی ہے اور واپسی پر بھی 300+ ملی لیٹر  کی چھوٹی بوتل پیش کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ جوس بسکٹ اور کھجوریں وغیرہ ہوتی ہیں۔ یہ حاجیوں کے پہلا تحفہ ہوتا ہے۔

زم زم دفتر کے باہر رکھا ہوا فریزر

 مکتب زمازمۃ جدید طریقوں سے یہ پانی حاجیوں تک پہنچاتا ہے۔ یہ مقدس پانی جس کو بی بی حاجرہ علیہ السلام نے پیا اور دوسرے انبیاء السلام نے بھی پیا کروڑوں انسان ہر سال پیتے ہیں۔ یہ پانی نہ صرف مکہ میں مسجد الحرام میں دستیاب ہوتا ہے بلکہ مسجد نبوی میں بھی پہنچایا جاتا ہے۔

مسجد نبوی میں رکھے ہوۓ کولرز--ٹھنڈااور گرم دونوں طرح کا پانی

  حاجی واپسی پر اپنے عزیز و اقارب کے لۓ اس متبرک پانی  کو ساتھ لیکر جاتے ہیں۔  ایئر لائنز اس اضافی وزن کا کرایہ نہیں لینیں۔ یہ ان کی طرف سے بھی حاجیوں کے لۓ تحفہ بن جاتا ہے۔ 

زمزم پانی کے کارٹن

حاجی اپنے طور پر بھی پانی کیز میں بھر کر سیل کروا لیتے ہیں۔

پلاسٹک  کولرز کے علاوہ ٹھنڈے پانی کے نل مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جا بجا ملتے ہیں۔ ان میں پانی براہ راست کنویں سے آتا ہے۔
ہر وضو خانے کے باہر پینے کا پانی موجود ہوتاہے۔

حاجیوں کے علاوہ ہر سعودی شہری بھی ایک مخصوص کوٹے کے تحت یہ پانی حاصل کرتا ہے۔ پانی کے اندر معدنیات کا بہترین تناسب موجود ہے۔ یہ پانی اپنی جگہ اللہ کا ایک کرشمہ ہے جو ہزاروں سال سے جاری ہے اور ہر سال پہلے سے زیادہ انسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔


"‏ مَاءُ زَمْزَمَ لِمَا شُرِبَ لَهُ ‏"‏ ‏.‏

چونکہ ماء زمزم اسی چیزکے لیے ہے جس کے لیے اسے نوش کیا جاۓ تو ایک اچھی دعا:  اے اللہ میں روزقیامت کی تشنگی دورکرنے کے لیے پی رہا ہوں ۔

No comments:

Post a Comment