مسخوطہ: مشرق مغرب شمال اور جنوب
پچھلا مضمون ذرائع نقل و حمل کے بارے میں تھا۔ مسخوطہ حاجیوں کے لئے خاص بسوں کا اڈہ ہے۔ مگر یہ جگہ کچھ زیادہ اہم ہے۔ اڈہ کے سامنے پولیس کی چوکی ہے ۔ اڈہ حرم کو جانے والی ٹنل یعنی سرنگ کے سرے پر واقع ہے۔ اس اڈے کے سامنے ایک کار پارکنگ بھی ہے۔ یہ کارپارکنگ ان حاجیوں کے لئے ہے جو کہ اپنی اپنی گاڑیوں پر حج کرنے کےلئے آتے ہیں۔ کسی بھی پرائیویٹ گاڑی کو حج کے ایام میں اس سرنگ سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ لہذا لوگ اپنی گاڑیاں یہیں کھڑی کر کے چلے جاتے ہیں۔ یعنی حج پر آنے والے سب لوگ سرکاری بس کے ذریعے ہی جاتے ہیں۔ البتہ پرائیویٹ ٹکیسیوں کو حجاج کی سہولت کے لئے انے جانے کی اجازت ہوتی ہے۔
|
کار پارکنگ |
اب جب کہ پچھلے مضمون میں اور اس مضمون میں ذرائع نقل حمل کی جو تصویر ٹکڑوں میں پیش کی ہے اس کو جوڑ کر ایک مکمل تصویر بناتے ہیں۔ اس تصویر کو 'پین او راما' کہت ہیں۔
|
سات تصویوون کو جوڑنے کا طریقہ |
|
سات تصویروں سے مکمل پین او راما |
No comments:
Post a Comment