حجاج کی شناخت
مکہ اور مدینہ میں پاکستانی شناختی کارڈ کارآمد نہیں رہتا۔ اس کے بدلے پاکستانی حکومت ایک نیلے رنگ کا شناختی کارڈ جاری کرتی ہے۔ اس کی ایک کاپی پاسپورٹ کے ساتھ مسلک رہتی ہے اور دوسرا حاجی کو حج کے دوران گلے میں پہننا ہوتا ہے۔ ایک شناختی کارڈ سعودی حکومت بھی جاری کرتی ہے اس کو 'بطاقۃ تعریف حاج' کہتے ہیں۔ اس پر پاسپوڑٹ نمبر اور معلم کے دفتر کا پتہ وغیرہ لکھا ہوا ہوتا ہے۔ معلم کلائی پر بہننے کے لئے بھی ایک برسیلٹ دیتا ہے۔ اس کو حاجی ہر وقت پہننے رہتے ہیں۔ یہ پانی وغیرہ سے بھی خراب نہیں ہوتا۔
سنا ہے کہ سعودی حکومت ایسے جدید برسیلٹ تیار کرنے پر تجربہ کر رہی کہ جس کے اندر 'کمپیوٹر چپ' ہوگی ۔ اس میں اس حاجی کا سارا پتہ اور میڈیکل ریکارڈمحفوظ ہوگا۔ یہ جی۔پی۔ایس سے بھی منسلک ہوگا۔ اس کی وجہ سے یہ حاجی کو نماز قبلہ رخ ہو کر پڑھنے میں مدد دے گا۔
No comments:
Post a Comment