Saturday, November 21, 2015

برڈ اسپائیک یا پرندوں کو روکنے والے کانٹے

برڈ اسپائیک یا پرندوں کو روکنے والے کانٹے

بعض پرندے بہت مشکلات کھڑی کرتے ہیں۔ وہ بیٹھیں کر کر کے گند مچا دیتے ہیں۔ مثلا نیچے کی تصویر میں سبز شیڈ پر بیٹھیں شیڈ پر نظر آرہی ہیں۔

کبوترمسجد الحرام کی جالیوں کے قریب آرام کررہے ہیں۔


جہاں اسپائیک نہیں وہاں کبوتر موجود۔

اس گندگی سے پچنے کے لئے انسان نے کئی چیزیں ایجاد کر لی ہیں۔ ان میں سے ایک "برڈ اسپائیک" ہے۔ یہ اسپائیک پرندے کا کسی جگہ پر بیٹھنا ناممکن بنا دیتے ہیں۔ جب پرندے نہیں بیٹھیں گے تو بیٹھیں گے نہیں۔ جب بیٹھیں نہیں ہونگی تو گندگی بھی نہیں ہو گی۔

بیت اللہ شریف کے صرف اس حصے پر اسپائیک موجود  ہیں
مکہ معظمہ میں حرم پاک میں کئی جگہ یہ اسپائیک لگی نظر آتی ہیں۔ آجکل جو عارضی مطاف کے لئے پل بنے ہوئے ہیں ان کو ستونوں سے لٹکانے کے لئے لوہے کی موٹی موٹی تاریں استعمال ہو ئی ہیں۔ ان پر یہ نظر آتی ہیں۔ اگر یہ نہ ہوں تو حرم پاک میں بے شمار کبوتر موجود ہیں اور وہ ان تاروں پر بیٹھ کر نیچے نمازیوں کے کپڑے اور مطاف کو گندہ کرتے رہیں گے۔

فانوسوں  پر لگے ہوئے اسپائیک Chandlier
یہ ایک ایسی ایجاد ہے کہ جس کے بارے میں  ہمارے ہاں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ شائد حج یا عمرہ کرکے لوٹنے والے بہت سے لوگ بھی ان کے بارے میں نہ جانتے ہوں۔مگر یہ مطاف سے باہر مسجد الحرام کے ارد گرد کی سڑگوں پر عمارتوں پر موجود ہیںاور ان کا مقصد یہی ہے کہ نمازیوں کے کپڑے اور زمین گندی نہ ہو۔

حرم وہ جگہ ہے جہاں کسی پودے کو توڑنا یا کسی جانور کا شکار کرنا گناہ ہے۔ صرف فتح مکہ کے لئے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم  نے اس جگہ جہاد کی اجازت دی تھی اور فتح مکہ کے بعد حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مکہ میں جنگ و جدل سے منع کردیا تھا۔ لہذا اس جگہ قتل و غارت کرنا سخت  گناہ ہے۔ گھاس وغیرہ بھی نہیں توڑی جا سکتی۔  غرض ہر جاندار کو "امان" ہے۔
کبوتر مسجد الحرام کی چھت ہر بےفکر دانہ چگ رہے ہیں۔
 

No comments:

Post a Comment