حاجیوں کی رہائیشگاہیں
حاجی مکہ پہنچنے پر سب سے پہلے اپنی بلڈنگ پر پہنچتے ہیں۔ سامان رکھنے کے بعد کھانا وغیرہ کھاتے ہیں اور وضو کرکے دوبارہ تیار ہو جاتے ہیں۔اب حاجی مسجد الحرام جانے کےلئے تیار ہوتے ہیں۔
ایک عمارت کے باہر سائن بورڈ |
اس سائن بورڈ پر بلڈنگ کے کوائف درج ہیں۔ اس کے علاوہ بھی حجاج کے لئے بلڈنگ میں کئی جگہ اسٹکرز لگے ہوئے ہوتے ہیں جس سے بلڈنگ کا محل وقوع پتہ چلتا ہے۔
اس کے علاوہ ہر جاجی کو فردا فرداایسے وزٹنگ کارڈ بھی دئے جاتے ہیں جن پر بلڈنگ کا مکمل پتہ اور اس کی پشت پر نقشہ بنا ہوا ہوتا ہے۔ یہ کارڈ ہر وقت ساتھ ہونا چاہیے تا کہ اگر کبھی رستہ بھول جائیں تو کسی ٹیکسی وغیرہ کے ڈرائیور کو دکھا کر واپس بلڈنگ تک پہنچ جائیں۔ اگر کوئی آپ کی مدد کر دے تو اس کو 'شکراََ کثیراَََ، کہنا نہ بھولیں۔
No comments:
Post a Comment