سات دانوں کی تسبیح
جانے والے حجاج میں لوگ ثواب کی خاطر بے شمار چھوٹی چھوٹی معلوماتی کتابیں اور سات دانوں کی تسبییحیں تقسیم کرتے ہیں۔ کتابوں میں سے سب سے اچھی کتاب کا انتخاب کریں اور اپنے ساتھ رکھیں۔ اگر آپ نے اس سے پہلے عمرہ یا حج نہیں کیا تو سات دانوں کی تسبیح کی اہمیت کا اندازہ آپ ہر گز ہرگز پاکستان میں بیٹھ کر نہیں کر سکتے۔ جب آپ مطاف میں اس کو استعمال کریں گے تو آپ اس کو بنانے والے کو ضرور داد دیں گے۔ اس کو استعمال کرنا آپ کو خود بخود آ جائے گا۔ مثلاََ
رنگ کو شہدت کی انگلی میں ڈال لیں۔
تمام دانوں کو پھندنے(ڈوریوں کے گچھے) کےقریب دھکیل دیں۔
حجرے اسود کے سامنےآ کر طواف شروع کریں۔جب ایک چکر مکمل ہوجائے تو ایک دانہ رنگ کے پاس لیجائیں۔ اب چھ دانے ایک طرف اور اکیلا دانہ دوسری طرف۔
اسی طرح ایک ایک کر کے دانے رنگ کے پاس لیجاتے جائیں۔ جیسے ہی ساتواں دانہ رنگ کے پاس پہنچے گا آپکا طواف مکمل ہو چکا ہو گا۔
کمال کی بات یہ ہے کہ دانے تسبیح میں اپنی جگہ سے خود سے نہیں ہلتے۔ کیونکہ ان کا دھاگہ اتنا موٹا ہوتا ہے کہ دانے ، دھاگے پر پھنسے ہوئے ہوتے ہیں۔ آپکو زور لگا دانوں کو انکی جگہ سے ہلانا پڑتاہے۔

یہ تسبیح استعمال کرنا فرض نہیں ۔
آپ انگلیوں کی پوروں پر چکروں کو شمار کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک طواف میں ایک خاص چکر کے لئے ایک خاص دعا مخصوص کرلیں اور سات دعاؤں کے ساتھ سات چکر مکمل کر لیں۔
ڈیجیٹل کاؤنٹر بھی ہیں مگر ہجوم میں غیر ارادی طور پر بٹن پر دباؤ پڑ سکتا ہے اور گنتی غلط ہو سکتی ہے۔
اس تصویر میں کسی بھی کمپیوٹر پروگرام میں تصویر کا رنگ ٹھیک کرنا بھی دکھایا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment